سعودی عرب:بغیر اجازت کاروبار پر مقامی خاتون کا لائسنس منسوخ ، غیرملکیوں پرجرمانے عائد

سعودی عرب:بغیر اجازت کاروبار پر مقامی خاتون کا لائسنس منسوخ ، غیرملکیوں پرجرمانے عائد
کیپشن: فوٹو:سوشل میڈیا

ریاض:سعودی عدالت نے مقامی خاتون کو بغیر اجازت کاروبارکرنے پر خاتون کا تجارتی لائسنس منسوخ کرنے کے احکامات صادر کر دیئے ۔

یہ بھی پڑھیں:ڈی جی آئی ایس پی آر شاہد آفریدی کے مہمان بن گئے

وہاں کام کرنے والے غیر ملکیوں کو 75 ہزار ریال جرمانے کی سزا سنادی۔ سعودی اخبار کے مطابق وزارت تجارت و سرمایہ کاری کی تفتیشی ٹیم نے خفیہ اطلاع ملنے پر مقامی تعمیراتی کمپنی چھاپا مار کر معلومات قبضہ میں لے لیں ۔

تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ کمپنی کے اصل مالک 2 غیرملکی ہیں جو سعودی خاتون کو منافع کا 70فیصد دیتے اور 30 فیصد خود رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں بال ٹیمپرنگ، پاکستانی باؤلرز پر الزام

مملکت کے قانون تجارت و سرمایہ کاری کی خلاف ورزی پر عدالت نے تمام شواہد اور دلائل کودیکھتے ہوئے سعودی خاتون کا لائسنس منسوخ کرکے غیر ملکیوں پر75,75 ہزار ریال جرمانےکی سزا سنا دی ہے ۔ واضح رہے کہ مملکت میں غیر ملکیوں کی سرمایہ کاری کے قواعد مقرر ہیں۔ مقامی شہری کے نام پر غیر ملکیوں کے کاروبار کرنے کی ممانعت ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں