پی ایس ایل فور کیلئے کھلاڑی تیار کر کے دوں گا : مصباح الحق

پی ایس ایل فور کیلئے کھلاڑی تیار کر کے دوں گا : مصباح الحق
کیپشن: misbah ul haq Islamabad united psl 4

اسلام آباد: اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ سپاٹ فکسنگ سکینڈل سے اسلام آباد کی ٹیم نے بہت کچھ سیکھا  ہے ، پی ایس ایل فور کیلئے کھلاڑی تیار کر کے دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپاٹ فکسنگ سکینڈل سے اسلام آباد ٹیم نے بہت کچھ سیکھا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل فور کیلئے کھلاڑی تیار کر کے دوں گا ، پی ایس ایل تھری کے دوران ہم نے بنچ مضبوط رکھا جس کا کافی فائدہ ہوا ، ٹیم کو آصف جیسے بلے باز کی ضرورت ہے۔