اسرائیلی دفاعی نظام آئرن ڈوم نے بغیر کسی وجہ 20 میزائل داغ ڈالے

اسرائیلی دفاعی نظام آئرن ڈوم نے بغیر کسی وجہ 20 میزائل داغ ڈالے
کیپشن: israel missile system

تل ابیب : اسرائیل کے دفاعی نظام آئرن ڈوم نے بغیر کسی خطرے کے 20 میزائل خودکار طریقے سے داغ ڈالے ، فضائی دفاع کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سسٹم کو انتہائی حساس درجے پر رکھا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل کے دفاعی نظام آئرن ڈوم نے بغیر کسی خطرے کے 20 میزائل داغ ڈالے جس سے بھاری مالی نقصان بھی اٹھانا پڑا ۔

اسرائیلی فضائی دفاع کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل ہماوچ نے بتایا کہ بغیر کسی وجہ کے آئرن ڈوم سے میزائل داغے جانے کی وجہ نہ تو انسانی غلطی تھی اور نہ ہی تکنیکی۔انھوں نے کہا کہ آئرن ڈوم نے میزائل اس لیے داغے کہ نظام کو نہایت حساس کی سطح پر رکھا گیا ہے۔

آئرن ڈوم سے 20 میزائل فائر کیے گئے اور ایک میزائل کی قیمت تقریباً 50 ہزار ڈالر ہے ، اس نظام سے میزائل فائر ہوتے ہی سائرن بھی بجنے لگتے ہیں تاکہ عوام کو راکٹ حملوں کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔

بریگیڈیئر جنرل ہماوچ کا کہنا ہے کہ آئرن ڈوم نے غزہ کی پٹی سے زیکیم کے علاقے کی جانب مشین گن فائر کو راکٹ سمجھ لیا ، ہم اسرائیلیوں کی جانوں اور مال کو لاحق خطرے کو بڑی اہمیت دیتے ہیں۔