کوئٹہ : سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں ، دو دہشتگردوں کو حراست میں لے لیا ، اسلحہ برآمد
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقوں ژوب ، مستونگ میں کارروائیاں کرتے ہوئے دو دہشتگردوں کو حراست میں لے لیا۔
سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے قبضے سے ڈیٹو نیٹر ، باروسی سرنگیں ، بارود اور دیگر اسلحہ برآمد کر لیا۔