نیب افسران شفافیت سے کام کریں ، ملک کو جلد بدعنوانی سے پاک کر دینگے : چیئرمین نیب

نیب افسران شفافیت سے کام کریں ، ملک کو جلد بدعنوانی سے پاک کر دینگے : چیئرمین نیب
کیپشن: chairman nab justice r javrd iqbal

اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال  نیب افسران شفافیت سے اور قانون کے مطابق کام کریں ، پاکستان کو جلد بدعنوانی سے پاک کر دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب نے اجلاس کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب افسران ایمانداری سے فرائض انجام دیں ، پاکستان کو جلد کرپشن سے پاک کر دیں گے۔

انھوں نے کہا کہ کرپشن الزامات پر پانچ میں 226 افراد کو گرفتار کیا ، بدعنوانی کا خاتمہ پوری قوم کی آواز ہے، 55 شکایات کی جانچ پڑتال کی منظوری دی ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ عزم کیا تھا کہ احتساب ہوتا ہوا نظر آئے گا ، نیب سیاسی یا ذاتی انتقام پر یقین نہیں رکھتا ہے۔