کم خوراک کھانے سے انسان کی عمر لمبی ہوتی ہے: ماہرین صحت

کم خوراک کھانے سے انسان کی عمر لمبی ہوتی ہے: ماہرین صحت

نیویارک: ماہرین کا کہنا ہے کہ کم خوراک کھانے سے انسان کی عمر لمبی ہوتی ہے اور وہ جلدی بوڑھا بھی نہیں ہوتا۔

نئی تحقیق میں ایسے افراد کو شامل کیا گیا ہے جو کم سے کم حرارے استعمال کرتے ہیں۔ ایسے افراد کے ہاں بڑھاپا دیر سے آتا اور بال جلدی سفید نہیں ہوتے۔ اس تحقیق میں 200 افراد کو شامل کیا گیا جو دو سال تک کم خوراک کا استعمال کرتے رہے۔ میڈیکل ٹیسٹوں کے نتائج سے پتا چلا کہ وزن کم ہونے سے بالوں میں سفیدی کی رفتار کم ہوئی۔ ان افراد نے اوسط نو کلو گرام وزن کم کیا تھا۔

بلند فشار خون، شوگر اور الزھائمر کے شکار افراد کے ہاں بھی کم کھانے سے ان کی عمر میں اضافے کے اثرات ملے۔