امریکہ کی پاکستان کیخلاف ایک اور سازش بے نقاب

امریکہ کی پاکستان کیخلاف ایک اور سازش بے نقاب
کیپشن: america pakistan new sanctions

واشنگٹن:امریکہ کی پاکستان کیخلاف ایک اور سازش بے نقاب ، پاکستان کا اہم نیٹو اتحادی کا درجہ ختم کرنے پر غور کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کی پاکستان کیخلاف ایک اور سازش بے نقاب ہو گئی ، امریکہ پاکستان کا اہم نیٹو اتحادی کا درجہ ختم کرنے پر غور کر رہا ہے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکا پاکستان پر سیاسی پابندیاں لگا سکتا ہے جبکہ عارضی طور پر روکی گئی فوجی امداد بھی مستقل بند کی جاسکتی ہے۔

لگتا ہے امریکی انتظامیہ پاکستان کی قرارداد کو ابھی تک نہیں بھول پائی ہے جس کی وجہ سے پاکستانی اہلکاروں پر بھی ویزے کی پابندیاں لگانے پر غور کر رہی ہے۔

اہلکاروں کے مطابق امریکا خطے میں اپنے مفادات اور اہل کاروں کے تحفظ کے لیے جو ضروری سمجھتا ہے وہ کرنے کے لیے تیار ہے۔