جعلی اکاﺅنٹس کیس،زرداری اور فریال تالپور نے ضمانت قبل از گرفتار ی کی درخواست دائر کردی

جعلی اکاﺅنٹس کیس،زرداری اور فریال تالپور نے ضمانت قبل از گرفتار ی کی درخواست دائر کردی

اسلام آباد:سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں گرفتاری سے بچنے کیلئے درخواست ضمانت دائر کر دی۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی جائے نیب کو گرفتاری سے روکا جائے۔

جعلی اکاؤنٹس کیس میں اب تک طلبی کے 3 سمن موصول ہو چکے ہیں، معلوم نہیں کہ میرے خلاف کتنی انکوائریز چل رہی ہیں، نیب کسی بھی انکوائری میں گرفتار کر سکتا ہے، ضمانت دی جائے۔درخواست میں چیئرمین نیب اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا جبکہ آصف زرداری نے نیب سے مقدمات کی تفصیلات کے حصول کی بھی درخواست دائرکردی۔

جعلی بنک اکاونٹس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 5 مختلف درخواستیں دائر کی گئی،چار درخواستوں میں ضمانت قبل از گرفتاری کی استدعا کی گئی ہیں۔