تمغہ امتیاز ملنے پر تنقید،مہوش حیات کے صبر کا پیمانہ لبریز،ناقدین کو کرارا جواب دیدیا

تمغہ امتیاز ملنے پر تنقید،مہوش حیات کے صبر کا پیمانہ لبریز،ناقدین کو کرارا جواب دیدیا

کراچی:تمغہ امتیاز ملنے کے بعد ہونیوالی تنقید پر اداکارہ مہوش حیات کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہوگیا اور وہ سوشل میڈیا ناقدین کا جواب دینے میدان میں آگئیں۔

ddfcd7205dff678c3c1f0cd65e8a491e

تفصیلات کے مطابق مہوش حیات کا کہنا ہے کہ مجھے تمغہ امتیاز ملنے پر بحث کی جارہی ہے کہ آیا میں اس اعزاز کی اہل ہوں یا نہیں، ہر کوئی اپنی رائے دینے کا حق رکھتا ہے اور میں اس بات کا احترام بھی کرتی ہوں لیکن مجھے طوائف ، جسم فروش، بازاری عورت اور بہت کچھ کہا گیا اور یہ باتین تسلسل کے ساتھ کی گئیں لیکن ان کی مجھے کوئی پرواہ نہیں۔

f0da6d4c69972da03fc5bd5342ca559b


مہوش حیات نے کہا کہ ہم ایسی انڈسٹری سے ہیں جوکہ گلیمرس سے بھرپور ہے لیکن اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ ہم نے اپنے اقدار کو بھلا دیا، کس نے آن کو یہ اجازت دی ہے کہ میرے نام پرکیچڑ اچھالیں حالانکہ یہ لوگ مجھے ٹھیک سے جانتے بھی نہیں۔

3ccf9cbd3bf60256a965083fc7e33c0c


اداکارہ کا کہنا تھا کہ اعزاز ملنے کے معاملے پر گزشتہ دو ہفتے سے جو کچھ ہو رہا ہے اس نے میری آنکھیں کھول دی ہیں تاہم میں اپنے ناقدین اور حامیوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے مجھے مضبوط بنایا۔