آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 267 رنز کا آسان ہدف دے دیا

 آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 267 رنز کا آسان ہدف دے دیا
کیپشن: فائل فوٹو

ابوظہبی: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 267 رنز کا ہدف دیا ہے۔ایرون فنچ نے 90 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ گلین میکسویل  نے 55 گیندوں پر 71 رنز بنائے۔ 

 

تفصیلات کے مطابق ، متحدہ عرب امارات میں جاری پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ  میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 267 رنز کا ہدف دیا ہے ۔آسٹریلین ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 266 رنز بنائے۔ کینگروز کپتان ایرون فنچ 90 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے جبکہ گلین میکسویل 71 اور ہینڈ کومبز 47 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

پاکستان کے خلاف مسلسل بہترین کارکردگی دکھانے والے پاکستانی نژاد عثمان خواجہ تیسرے ایک روزہ میچ میں کوئی رن بنائے بغیر ہی پویلین لوٹے۔ پاکستان کی جانب سے عثمان شنواری، یاسر شاہ، عماد وسیم، حارث سہیل اور جنید خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ اور ایرون فنچ نے اننگز کا آغاز کیا۔

 

واضح رہے آسٹریلیا کو 5 میچوں کے سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے۔ تیسرے میچ میں ناکامی کی صورت میں پاکستان سیریز بھی ہار جائےگا۔