پاکستان ائیرفورس نے بھارتی فضائیہ کو ناک آوٹ کر دیا : بھارتی صحافی

پاکستان ائیرفورس نے بھارتی فضائیہ کو ناک آوٹ کر دیا : بھارتی صحافی
کیپشن: image by facebook

ممبئی : پلوامہ حملے کے بعد بھارت میں ائیرفورس کی کارکردگی پر سوالہ نشان لگ گیا ہے ، پلوامہ حملے کے بعد اور پاکستان میں بھارتی طیاروں کی گھس بیٹھ کے دوران پانچ مگ 21 طیارے تباہ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی صحافی شیکھر گپتا نے ہندوستان ٹائمز میں اپنے کالم میں لکھا کہ پاکستان فضائیہ نے بھارتی ائیرفورس کو بالکل آوٹ کر دیا تھا ۔

شیکھر گپتا نے لکھا کہ جے ایف 17 تھنڈر کا مگ 21 کو مار گرانا واقع ہی میں بھارتی فضائیہ کے لیے قابل غور لمحہ ہے ، پلوامہ حملے بعد سے تکنیکی خرابیوں اور پاکستان ائیرفورس کی وجہ سے بھارت پانچ مگ 21 طیاروں کا تباہ ہونا بڑی ناکامی ہے۔

شیکھر گپتا نے لکھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح الفاظ میں کہا کہ ہم نے بھارت سے فضائی لڑائی کے دوران ایف 16 طیارے استعمال ہی نہیں کیے۔

انھوں نے لکھا کہ مگ 21 طیاروں کو بھارتی ائیرفورس میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے۔