کترینہ کیف کورونا وائرس سے بچاؤ کےلئے احتیاطی تدابیر کی آگاہی فراہم کرنے لگیں

کترینہ کیف کورونا وائرس سے بچاؤ کےلئے احتیاطی تدابیر کی آگاہی فراہم کرنے لگیں

ممبئی :بالی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کو کورونا وائرس نے گھر کی صفائی ستھرائی پر مجبور کر دیا۔

کورونا وائرس کے باعث قرنطینہ اختیار کرنے کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے اسٹارز نے بھی خود کو گھروں میں محدود کر لیا ہے لیکن وہ اپنی تمام سرگرمیاں سوشل میڈیا پر شیئر کرتے دکھائی دے رہے۔

ایسے ہی اداکارہ کترینہ کیف بھی انسٹاگرام پر ہر روز ویڈیو شیئرز کر کے بتا رہی ہیں کہ وہ قرنطینہ کے دوران گھر میں کیا کیا کر رہی ہیں۔اداکارہ کی ایک ویڈیو میں دیکھا گیا کہ وہ جھاڑو لگا کر گھر کی صفائی کر رہی ہیں جسے وہ جسمانی صحت کے لیے اچھی ورزش قرار دیتی ہیں۔

انہوں نے ہیش ٹیگز میں ہدایت بھی لکھی کہ گھر میں رہیں اور گھر کے کاموں میں مدد کریں۔

ایک ویڈیو میں کترینہ کیف کو برتن دھوتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔کترینہ کیف نے دوران ورزش والی ویڈیو بھی شیئر کی اور بتایا کہ جیسا کہ آپ سب کو پتا ہے کہ ہم سب آئسولیشن میں ہیں تو اس دوران جم نہیں جا سکتے مگر اپنے ٹرینر سے ویڈیو چیٹ کے ذریعے رابطہ میں رہتے ہوئے یوگا اور ورزش کلاسز لی جا سکتی ہیں۔

اس کے علاوہ کترینہ کیف اپنے ساتھی اداکاروں سے ویڈیو چیٹ کے ذریعے بات کرتے ہوئے اپنا وقت گزار رہی ہیں، ساتھ ہی سب کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کی آگاہی بھی فراہم کر رہی ہیں۔