انٹربینک میں ڈالر  کی قدر میں اضافہ

انٹربینک میں ڈالر  کی قدر میں اضافہ


کراچی : انٹر بینک میں پاکستانی کرنسی کی بے قدری کا سلسلہ جاری   رہا  اور ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا  ۔

کورونا کی وبا نے جہاں پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ کو شدید نقصان پہنچایا ہے وہیں امریکی ڈالر کی ذخیرہ اندوزی بھی شروع ہوگئی  جس کے باعث امریکی ڈالر کے مقابلے میں  پاکستانی کرنسی تاریخ کی کم ترین سطح پر جاپہنچی ۔

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید ایک روپے 87 پیسے بڑھ گئی۔ جس کے بعد ڈالر کی قدر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 168 روپے تک جاپہنچا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ 4 روز کے دوران امریکی ڈالر کی قدر میں 8 روپے 20 پیسے اضافہ ہوا ہے۔