پنجاب میں 2 ڈاکٹرز میں کورونا وائرس کی تصدیق

پنجاب میں 2 ڈاکٹرز میں کورونا وائرس کی تصدیق
کیپشن: دونوں ڈاکٹروں کو اسپتال کے آئسولیشن وارڈز میں رکھا ہے، ترجمان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: پنجاب میں کورونا وائرس کے خلاف برسرپیکار 2 ڈاکٹرز وائرس میں مبتلا ہو گئے۔ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرڈیپارٹمنٹ نے 2 ڈاکٹروں میں کورونا کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی جی خان قرنطینہ میں کام کرنے والے ایک ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ ڈی جی خان آئسولیشن وارڈ میں کام کرنے والی ایک لیڈی ڈاکٹرمیں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ دونوں ڈاکٹروں کو اسپتال کے آئسولیشن وارڈز میں رکھا ہے اور ان کی طبیعت زیادہ خراب نہیں جب کہ حالت بھی خطرے سے باہر ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں ڈاکٹر مشکل وقت میں فرنٹ لائن پر قوم کی خدمت کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ گلگت  بلتستان میں کورونا وائرس سے لڑنے والے ڈاکٹر اسامہ بھی وائرس میں مبتلا ہوکر انتقال کرچکے ہیں۔