پشاور ائیر پورٹ پر ایف آئی اہلکار بھی کورونا وائرس میں مبتلا

پشاور ائیر پورٹ پر ایف آئی اہلکار بھی کورونا وائرس میں مبتلا
مزید 14 اہلکاروں کی کورونا اسکریننگ کی جا رہی ہے، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

پشاور: باچا خان انٹرنیشنل ائررپورٹ پر تعینات وفاقی تحقیقاتی ایجنسی  کا اہلکار بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گیا۔ایف آئی اے حکام نے اہلکار میں کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اہلکار نے مردان میں جاں بحق ہونے والےعمرہ زائر کو اٹینڈ کیا تھا۔


وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے حکام کا کہنا ہے کہ مزید 14 اہلکاروں کی کورونا اسکریننگ کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک 9 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ اس وائرس سے پہلی ہلاکت 18 مارچ کو خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں ہوئی تھی جہاں 50 سالہ سعادت خان انتقال کر گیا تھا۔