چین نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے گلگت بلتستان حکومت کو امدادی سامان بھیج دیا

چین نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے گلگت بلتستان حکومت کو امدادی سامان بھیج دیا

چلاس (حسین احمد نمائندہ نیونیوز سے) چین کا صوبہ سنکیانگ کے گورنر نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے گلگت بلتستان حکومت کو امدادی سامان بھیج دیا۔ امدادی سامان لینے وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحٰمن اور فورس کمانڈر ناردرن ایریاز میجر جنرل احسان محمود خان خنجراب دونوں خنجراب ٹاپ گئے۔

امدادی سامان خنجراب ٹاپ کے راستے سے گلگت بلتستان حکومت کو حوالہ کیا گیا جس کے لئے عارضی طور پر ایک دن کے لئے پاک چائنا بارڈر کھول دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سنکیانگ کے گورنر نے 10 ٹن ضروری آلات اور اشیا گلگت بلتستان حکومت کو بطور امداد دیا ہے۔

آلات اور اشیا میں وینٹیلٹر' ماسک' ٹیسٹ کیٹ اور دیگر ضروری چیزیں شامل ہیں۔ طبی آلات اور ضروری اشیاء میں 5 وینٹی لیٹرز، 2 ہزار N95 ماسک، 2 لاکھ فیس ماسک، 2ہزار ٹیسٹنگ کٹس، 2ہزار میڈیکل پروٹیکٹیو کٹس شامل ہیں۔

صوبائی ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے مشکل گھڑی میں ساتھ دینے پر سنکیانگ کے گورنر اور چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔