دوسرا ون ڈے ، انگلینڈ نے بھارت کو شکست دیدی

دوسرے ون ڈے میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو شکست دیدی

نیو دہلی: دوسرے ون ڈے میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی ۔

 بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 336 رنز بنائے ، کے ایل راہول نے 108 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ، رشبھ پنت نے 77 جبکہ کپتان ویرات کوہلی نے 66 رنز بنائے۔

جواب میں انگلینڈ نے پہاڑ جیسا ہدف ہنستے کھیلتے مکمل کر لیا ، اوپننگ بلے باز جونی بیرسٹو نے 124 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی ، بین اسٹوک 99 رنز پر آؤٹ ہوئے ، جیسن رائے نے 55 رنز بنائے ۔ سیریز کا فائنل میچ اتوار کو کھیلا جائے گا ۔

واضح رہے کہ پہلے ون ڈے میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو 66 رنز سے شکست دی تھی ۔ میزبان ٹیم نے 50 اووز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 317 رنز بنائے لیکن مہمان ٹیم مقرر ہدف کے تعاقب میں 251 رنز پر ہی آؤٹ ہو گئی تھی ۔

اس سے قبل بھارت نے انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز تین دو سے جیت لی تھی ۔ آخری میچ میں میزبان ٹیم 36 رنز سے کامیاب رہی ۔

احمدآباد میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے 2 وکٹ پر 224 رنز بنائے ، کپتان ویرات کوہلی 80 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ، روہت شرما نے 64 رنز کی اننگز کھیلی ، جواب میں انگلش ٹیم 8 وکٹوں پر 188 رنز بنا پائی ۔انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ مالان نے 68 اور بٹلر نے 52 رنز اسکور کیے ، شردل ٹھاکر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔