امریکا میں موسمیاتی کانفرنس ،صدر جوبائیڈن نے روسی و چینی صدور کو بھی دعوت دے دی

امریکا میں موسمیاتی کانفرنس ،صدر جوبائیڈن نے روسی و چینی صدور کو بھی دعوت دے دی
کیپشن: امریکا میں موسمیاتی کانفرنس ،صدر جوبائیڈن نے روسی و چینی صدور کو بھی دعوت دے دی
سورس: file

واشنگٹن : امریکا نے اپریل میں موسمیاتی تبدیلی روکنے کے حوالے سے عالمی کانفرنس طلب کرلی ۔ ورچوئل کانفرنس میں دنیاکے40 لیڈرزکو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ 

وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ کانفرنس میں توانائی اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق معاشی فورم پرغور ہوگا۔موسمیاتی کانفرنس انٹرنیٹ پر براہ راست دکھائی جائے گی۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نےموسمیاتی کانفرنس میں روسی اورچینی صدرکومدعو کیا ہے۔ ورچوئل کانفرنس میں ترک صدر اردوان، سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز بھی شریک ہونگے۔ کانفرنس کے22اور23اپریل کےسیشن میں محدودتعدادمیں کاروباری،معاشی رہنمابھی شریک ہونگے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق  ٹیکنالوجی کی مدد سے مہلک اخراج کو کم کیا جاسکتا ہے۔موسمیاتی تبدیلی کوروکنےسےمعاشی فوائد حاصل ہوں گے۔ کانفرنس میں مہلک اخراج کم کرنےاورگلوبل وارمنگ قابومیں رکھنے پرغورکیا جائے گا۔

کانفرنس میں انٹیگوا و باربودا، ارجنٹائن آسٹریلیا، بنگلہ دیش، بھوٹان، برازیل،کینیڈا، چلی ، چین ، کولمبیا، کانگو، ڈنمارک، یورپی کمیشن، یورپی کونسل، فرانس، گبون، جرمنی، بھارت، انڈونیشیا، اسرائیل ، اٹلی، جمیکا، جاپان، کینیا، جمہوریہ مارشل جزائر، میکسیکو ، نیوزی لینڈ، نائیجریا، ناروے ، پولینڈ ، جنوبی کوریا، سعودی عرب، ترکی ، سنگا پور، جنوبی افریقا ، سپین ، یواے ای، برطانیہ اور ویتنام شرکت کریں گے۔