قومی کرکٹ ٹیم کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ آج آئے گی، کل سے پریکٹس شروع ہوگی

قومی کرکٹ ٹیم کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ آج آئے گی، کل سے پریکٹس شروع ہوگی

جوہانسبرگ : پاکستان کی کرکٹ ٹیم کا 34 رکنی سکواڈ دورہ جنوبی افریقا پر جوہانسبرگ پہنچ چکا ہے۔جوہانسبرگ پہنچنے والے  اسکواڈ کے 34 اراکین میں 21 کھلاڑی اور 13 ٹیم آفیشلز شامل ہیں جب کہ بائیں ہاتھ کے بیٹسمین سعود شکیل جو ٹانگ میں انجری کی وجہ سے جنوبی افریقا سیریز سے باہر ہوگئے تھے  ان کی جگہ آصف علی کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جو پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

جوہانسبر گ پہنچنے کے فوری بعد جنوبی کوریا کی وزارت صحت کے حکام نے قومی ٹیم کے 34 رکنی سکواڈ کا کورونا ٹیسٹ لیا۔ جس کی رپورٹ آج آجائے گی۔ رپورٹ منفی آنے پر قومی ٹیم کل سے پریکٹس شروع کرے گی۔

 پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ایک روزہ میچز 4،2 اور 7 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔ ون ڈے کے بعد چار ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز ہو گی اور یہ میچز 14,12,10  اور 16 اپریل کو کھیلے جائیں گے ۔

 
دورہ جنوبی افریقا مکمل ہونے کے بعد قومی ٹیم جوہانسبرگ سے زمبابوے کے دار الحکومت  ہرارے کا سفر کرے گی۔ زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ میں جگہ بنانے والے باقی کھلاڑی 12 اپریل کو وہاں جائیں گے۔ 

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی جوہانسبرگ پہنچنے کے بعد ایئرپورٹ اور ایئرپورٹ کے باہر کی تصاویر ۔

رضوان اور یونس خان

شاداب خان

شاہین شاہ آفریدی

بابر اعظم ، امام الحق

قومی ٹیم جوہانسبرگ ایئرپورٹ پر

قومی ٹیم جوہانسبرگ ایئرپورٹ پر

وقار یونس، یونس خان ،ٹیم آفیشلز اور کھلاڑی