ایف آئی اے نے کہا عمران خان،بزدار ، ترین اور خسرو بختیار چینی چور ہیں: مریم اورنگزیب

ایف آئی اے نے کہا عمران خان،بزدار ، ترین اور خسرو بختیار چینی چور ہیں: مریم اورنگزیب
کیپشن: ایف آئی اے نے کہا عمران خان،بزدار ، ترین اور خسرو بختیار چینی چور ہیں: مریم اورنگزیب
سورس: file

لاہور:  مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے کہا ہے  وزیر اعظم عمران خان،  وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، تحریک انصاف کے سابق رہنما جہانگیر ترین اور وفاقی وزیر خسرو بختیار چینی چور  ہیں۔ تیل، ادویات، بجلی، گیس اس وقت تک سستے نہیں ہونگے جب تک ملک پر مافیاز مسلط رہیں گے، ندیم بابر کو عہدے سے ہٹانا نہیں بلکہ جیل میں ڈالنا چاہیے تھا۔

   لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  مریم اورنگزیب نے کہا کہ  نااہل ٹولہ عوام کو لوٹ رہا ہے۔ عمران خان کے دور میں چینی 120 روپے کلو فروخت ہوئی۔ جسے یہ کرپٹ کہتے نہیں تھکتے اس وقت  ن لیگ کی حکومت میں چینی 52 روپے کلو فروخت ہو رہی تھی۔ شہبازشریف نے کسانوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے گنےکی قیمت180روپےرکھی۔ 

انہوں نے کہا کہ  کہتے ہیں حمزہ شہباز کی وجہ سے چینی کی قیمت بڑھی۔ العریبیہ اور رمضان شوگر ملز نے ایک روپیہ کی سبسڈی نہیں لی۔ چودھری شوگر ملز 3 سال سے بند پڑی ہے۔  حمزہ شہباز نے 2 سال ناحق جیل کاٹی، حکمران چینی انکوائری کمیشن رپورٹ پر عوام سے جھوٹ بول رہے ہیں۔ ندیم بابر کو 122 ارب روپے کا ایل این جی میں ڈاکہ ڈالنے کے بعد ہٹایا گیا۔ رپورٹ میں مزید جن افراد کو ذمے دار ٹھہرایا گیا وہ آج بھی ملک پر مسلط ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے کنٹینر پر چڑھ کرجھوٹ بولے گئے۔ 2014 سے اب تک وہ جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔   پی ٹی آئی حکومت نے آتے ہی قرض کمیشن بنایا، قرض کمیشن کی رپورٹ آج تک نہیں آئی۔

انہوں نے کہا کہ ایک  شخص کہتا تھا جب مہنگائی ہو تو وزیراعظم چور ہوتا ہے۔وزیراعظم عمران خان کا طریقہ کا ر واردات  یہ ہے کہ  چورچورکاشورمچائیں اورخود عوام کو لوٹیں ۔ جنھیں چور کہتے ان کے دور میں 35 روپے کلو آٹا تھا،آج 80 روپے کلو ہے۔

وزیراعظم عمران کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کے بارے میں انہوں نے کہا کہ   شہزادا کبر سینیٹ کا ٹکٹ نہ ملنے پر سیاسی یتیم ہیں، شہزاد اکبر کاغذ لہرا کر شہباز شریف پر الزامات لگاتے تھے۔اب ٹکٹ نہ ملنے پر خاموش ہیں۔