لاہور ،پشاور،ملتان سمیت کئی شہروں میں ریسٹورنٹس سیل ، پولیس متحرک

لاہور ،پشاور،ملتان سمیت کئی شہروں میں ریسٹورنٹس سیل ، پولیس متحرک
کیپشن: لاہور ،پشاور،ملتان سمیت کئی شہروں میں ریسٹورنٹس سیل ، پولیس متحرک
سورس: file photo

لاہور، ملک کے مختلف شہروں میں کورونا ضابطہ کار(ایس او پیز) کی خلاف ورزی پر انتظامیہ نے متعدد دکانیں اور ریسٹورنٹس سیل کردیئے ۔ لاہور پشاور اورملتان میں دکانیں او رریسٹورنٹس بند کرانے کے لئے پولیس متحرک ہوگئی ۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ نے21 دکانیں،ریسٹورنٹس اور میرج ہال سیل کردیئے اور  ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 70 ہزارسے زائد جرمانہ بھی کیا۔


پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 25 دکانداروں اور شادی ہالز کے 5 منیجرز کو گرفتار کرلیا جب کہ 19 دکانوں کو سیل بھی کردیا گیا۔بی آرٹی اسٹیشنز میں ماسک استعمال نہ کرنے پرایک سو نو شہریوں پر جرمانے بھی کیے گئے۔

ملتان میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ نےکریک ڈاؤن کرتے ہوئے10 ریسٹورنٹس پرایک لاکھ 69 ہزار روپے جرمانہ کیا جب کہ  ماسک کے بغیر مسافر بٹھانے پر 9 بسیں تحویل میں لے لی گئیں۔

انتظامیہ کے مطابق  تحویل میں لی گئیں بسوں کے مالکان پر 53 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے، شجاع آباد میں میرج ہال کے مالک پر بھی ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔

کورونا کیسز بڑھنے پر جمعے اور ہفتےکو کاروباری مراکز بند رکھنےکا کہا گیا تھا جس کے بعد لاہور اور پشاور میں آج کاروباری مراکز بند رہے۔