شہباز شریف نے عوام کو نواز شریف کا اہم پیغام دے دیا

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور  قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر  شہباز شریف نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے عوام کو  اہم پیغام دے دیا ۔

شہباز شریف نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہاہے کہ عمران نیازی دور میں سب سے اونچی سطح پر مہنگائی، بدترین غربت اور بدترین کرپشن ایک سچ ہے۔انہوں نےکہا ہے کہ عوام اٹھیں اور ’مہنگائی مکاؤ مارچ‘ میں جوق درجوق شریک ہوں، اللّٰہ تعالیٰ آپ کی اس ہمت اور ان کاوشوں کو کامیاب کرے گا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ عمران نیازی کے بدترین دور میں عام آدمی کےساتھ ظالمانہ رویہ ایک سچ ہے۔اٹھیں اور اس کرپٹ حکومت کا خاتمہ کر کے اپنا مستقبل بچا لیں۔

مصنف کے بارے میں