وزیراعلیٰ پنجاب نے رمضان پیکج کی منظوری دیدی

وزیراعلیٰ پنجاب نے رمضان پیکج کی منظوری دیدی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے رمضان پیکج کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے تقریباً8ارب روپے کا رمضان پیکج کی منظوری دی ہے ۔

عثمان بزدار کا مزید کہنا ہے کہ حکومت پنجاب عوام کو سستے آٹے کی فراہمی پر تقریباً4ارب روپے کی سبسڈی دے گی ۔ رمضان بازاروں میں 10 کلو آٹے کا تھیلا مارکیٹ سے 100 روپے کم نرخ پر دستیاب ہوگا ۔ رمضان بازاروں میں چینی مارکیٹ سے 10 روپے فی کلو کم نرخ پر فراہم کی جائے گی ۔ رمضان بازاروں میں 13 اشیائے خورد و نوش 2021 کے ریٹ پر ملیں گی ۔ رمضان بازاروں میں چکن فی کلو 10 روپے کم اور انڈے فی درجن 5 روپے کم نرخ پر دستیاب ہوں گے ۔ پنجاب بھر میں 317 رمضان بازار قائم کئے جارہے ہیں ۔

رمضان بازاروں میں زرعی فیئر پرائس شاپ قائم ہوں گی ۔ زرعی فیئر پرائس شاپس پر معیاری سبزیاں اور پھل مارکیٹ سے سستے داموں دستیاب ہوں گے ۔ رمضان پیکج کے ذریعے عام آدمی کو حقیقی ریلیف ملے گا ۔ رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ کے لئے صوبائی وزراء کو ذمہ داریاں تفویض کی جائیں گی ۔ رمضان پیکج پر عملدرآمد کی خود نگرانی کروں گا ۔ رمضان پیکج کے تحت حقداروں کو ان کا حق پہنچائیں گے ۔