وزیر اعظم عمران خان نے اپنے آئندہ اقدامات پر حتمی فیصلہ کرلیا

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے آئندہ اقدامات پر حتمی فیصلہ کرلیا

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں اپنے آئندہ اقدامات کے حوالے سے حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں بھی تحلیل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے  سیاسی کمیٹی کو بھی آگاہ کردیا ہے۔


رپورٹ کے مطابق  وزیر اعظم نے   پنجاب کی وزارت اعلیٰ ق لیگ کو بھی  دینے سے انکار کرتے ہوئے دو ٹوک مؤقف دیدیا ہے کہ اتحادی جماعتوں کو  بلیک میلنگ سے کوئی عہدہ نہیں ملے گا۔ انہوں نے ہے کہ حکومت کے پاس اگر کچھ نہ رہا تو اپوزیشن کو بھی کچھ نہیں ملے گا۔

وزیر اعظم نے سیاسی کمیٹی کو بھی کہہ دیا ہے کہ عثمان بزدار ہر صورت  وزیر اعلی رہیں گے ورنہ پنجاب اسمبلی ہی تحلیل کر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ  وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری تیار کررکھی ہے، وزیر اعظم کا گرین سگنل ملتے ہی اسمبلی  تحلیل کردی جائے گی۔ تاہم بعد ازاں اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری کی تیاری کے حوالے سے خبر کی شہباز گل کی جانب سے  تردید کی گئی تھی۔

مصنف کے بارے میں