شاہ زین بگٹی کا حکومت سے علیحدگی کا اعلان

شاہ زین بگٹی کا حکومت سے علیحدگی کا اعلان

اسلام آباد: جمہوری وطن پارٹی نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی سے  چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس کے بعد شاہ زین بگٹی نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ  (پی ڈی ایم) کے ساتھ ہیں۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم جمہوری وطن پارٹی اور شاہ زین بگٹی کے شکر گزار ہیں، انہوں نے کہا کہ جمہوری وطن پارٹی نے جرات مندانہ فیصلہ کیا ہے ۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ  حقیقی عوامی نمائندے آنے تک ہم عوامی مسائل سے نہیں نکل سکیں گے، عوام ہماری طرف دیکھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ دیگر اتحادیوں سے بھی بات چیت جاری ہے، اتحادی اپنا فیصلہ کر چکے ہیں اب ان پر ہے کہ وہ کب عوام کو اپنا فیصلہ سناتے ہیں ۔ حکومت نے اپنے اتحادیوں سے بہت وعدے کیے مگر ان پر عملد رآمد نہیں کیا گیا،  انہوں نے کہا عمران خان نے جیسے عوام کو دھوکا دیا ایسے ہی اتحادیوں کے ساتھ بھی کیا۔

بلاول نے مزید کہا کہ  اب سرپرائز کے اعلان میں بہت دیر ہو چکی ہے اب دھمکانے دبانے کی کوشش نہیں چلے گی۔

بلوچستان کے  حوالے سے بات کرتے ہوئے بلاول زرداری نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل بہت پیچیدہ ہیں، ان مسائل کی طرف کبھی توجہ نہیں دی گئی۔

مصنف کے بارے میں