عثمان بزدار کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ 

عثمان بزدار کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ 
سورس: File

اسلام آباد: متحدہ اپوزیشن نے پنجاب میں بھی تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد ن لیگ نے اپنے پنجاب اسمبلی کے ارکان کو چند دن تک ملک سے باہر نہ جانے کی ہدایت کردی ہے۔ 

ذرائع کا کہنا وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف جلد تحریک عدم اعتماد لائی جا رہی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے فیصلہ کرلیا ہے۔ عثمان بزدار کا عہدے سے ہٹا کر اپوزیشن کی طرف وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی کو بنائے جانے کا امکان ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف پہلے ہی تحریک عدم اعتماد جمع ہے اور حکومت اس تحریک پر 3 یا 4 اپریل کو ووٹنگ کرانا چاہتی ہے  جبکہ پنجاب میں جلد تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی۔ 

مصنف کے بارے میں