حکومت جاتی ہے جائے، جان جاتی ہے جائے، اپوزیشن کو معاف نہیں کروں گا: وزیر اعظم 

حکومت جاتی ہے جائے، جان جاتی ہے جائے، اپوزیشن کو معاف نہیں کروں گا: وزیر اعظم 
سورس: File

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپنی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہیں پیسے کی پیشکش ہوئی ضمیر فروخت کا کہا گیا لیکن وہ ڈٹے رہے ۔ 

پی ٹی آئی کے پریڈ گراؤنڈ جلسے سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ تمام لوگ خاموشی سے سنیں کیونکہ آج میں نے اپنے دل کی باتیں آپ سے کرنی ہیں۔ لوگ پوچھتے ہیں کہ عمران خان آپ دین کی باتیں کیوں کرتے ہیں سیاست میں دین کی باتیں کیوں لاتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ میں 25 سال قبل اس لیے میں نے جماعت بنائی تھی کہ پاکستان ایک نظریے پر بنا ہے اور پاکستان جس نظریے کے تحت بنا تھا اس پر ملک چلانا تھا۔ 

انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے جو بات کی ہے کہ باہر سے عمران خان کے خلاف سازش ہو رہی ہے اس پر بعد میں بات کروں گا۔ حکومت جاتی ہے جائے، جان جاتی ہے جائے کبھی اپوزیشن کو معاف نہیں کروں گا۔ 

مصنف کے بارے میں