عدالت میں پیشی، عمران خان زمان پارک سے اسلام آباد روانہ 

عدالت میں پیشی، عمران خان زمان پارک سے اسلام آباد روانہ 
سورس: File

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے لیے زمان پارک لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں۔ ان کی جوڈیشل کمپلیکس میں بھی ممکنہ پیشی کا امکان ہے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کے مقدمات میں ضمانت کیلئے رجوع کریں گے۔

دوسری طرف ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی ممکنہ عدالت پیشی سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ملی۔اسلام آباد پولیس عدالتی احکامات کی روشنی میں ہی سیکیورٹی انتظامات کرے گی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے مزید کہا کہ پہلے کی طرح طرز عمل اپنایا تو پولیس بلاتفریق تمام کارروائی قانونی طریقے بروئےکار لائے گی۔

مصنف کے بارے میں