رانا ثناء اللہ مجھے قتل کرنا چاہتا ہے، عدالت ایکشن لے : عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی 

رانا ثناء اللہ مجھے قتل کرنا چاہتا ہے، عدالت ایکشن لے : عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی 
سورس: Twitter

اسلام آباد:  سابق وزیراعظم عمران خان  نے وفاقی  وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ  کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ درخواست میں وزیر داخلہ، آئی جی، چیف کمشنر اور ڈپٹی کمشنر  کو فریق بنایا گیا ہے۔ 

سابق وزیر اعظم عمران خان نے فیصل چودھری ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ رانا ثناء اللہ نے ٹی وی انٹرویو میں مجھے قتل کی دھمکی دی۔ 

واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ نے ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ ملک میں حالات اس نہج تک پہنچ گئے ہیں کہ یا تو پی ڈی ایم رہے گی یا پھر عمران خان رہے گا۔ 

مصنف کے بارے میں