تیسرا ٹی 20، افغانستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

تیسرا ٹی 20، افغانستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

شارجہ : پاکستان اور افغانستان کے درمیان تیسرے ٹی 20 میچ میں افغان کپتان راشد خان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
میچ کیلئے افغانستان کی قیادت راشد خان کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں رحمن اللہ گرباز، عثمان غنی، ابراہیم زدران، نجیب زدران، محمد نبی، کریم جنت، صدیق اللہ اتل، مجیب الرحمن، فضل حق فاروقی اور فرید احمد ملک شامل ہیں۔ 
پاکستان کی قیادت شاداب خان کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب، محمد حارث، عبداللہ شفیق، طیب طاہر، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، زمان خان اور احسان اللہ شامل ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں