پاکستان آج بنگلہ دیش کیخلاف پہلا وارم میچ کھیلے گا

پاکستان آج بنگلہ دیش کیخلاف پہلا وارم میچ کھیلے گا

لندن: چیمپئنز ٹرافی میں وارم اپ میچز کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ قومی کر کٹ ٹیم بھی آج بنگلہ دیش کیخلاف وارم آپ میچ سے مشن چیمپئنز ٹرافی کا آغاز کریگی۔پاکستان اپنا دوسرا وارم اپ میچ آسٹریلیا کیخلاف 29مئی کو کھیلے گا۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں وارم اپ میچز کا سلسلہ جاری ہے،پاکستان اپنا پہلا وارم اپ میچ آج ہفتہ کو بنگلہ دیش کیخلاف کھیلے گا،میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے کھیلا جا ئیگا۔سرفراز الیون کا دوسرا وارم اپ میچ 29 مئی کو آسٹریلیا کے خلاف ہوگا،پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی کے گروپ مرحلے میں پہلا ہی مقابلہ روایتی حریف بھارت کے ساتھ شیڈول ہے۔