متحدہ عرب امارات ،سعودی عرب سمیت دیگر مسلم ممالک میں آج پہلا روزہ ہے

متحدہ عرب امارات ،سعودی عرب سمیت دیگر مسلم ممالک میں آج پہلا روزہ ہے

سعودی عرب: ارب امارات میں دیگر مسلم ممالک سمیت آج پہلا روزہ ہے جبکہ امریکا اور کینیڈا میں بھی متفقہ طور پر آج پہلا روزہ ہونے کا امکان ہے۔جس کا اعلان چند گھنٹوں میں متوقع ہے،  بھارت اور بنگلادیش میں پاکستان کے ساتھ پہلا روزہ اتوار کو ہوگا۔

سعودی عرب میں مسجد نبوی اورمسجدالحرام میں پہلی تراویح کے روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے، جہاں ہزاروں مسلمانوں نے نماز تراویح ادا کی۔

 تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا، متحدہ عرب امارات، عراق، کویت، یمن اور مصر سمیت خلیجی ممالک میں بھی آج پہلا روزہ ہے۔ برطانیہ میں بھی آج پہلا روزہ ہے۔ پورے برطانیہ میں رمضان کا آغاز ایک ہی دن ہونے پر کمیونٹی نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب مانچسٹر حملے کے پیش نظر اہم مساجد کے اطراف سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا،

جبکہ فرانس اور جرمنی میں بھی آج پہلا روزہ رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

بھارت کی مرکزی چاند کمیٹی اور بنگلادیش کی اسلامک فاؤنڈیشن کو ماہ رمضان کا چاند نظرآنے کے شواہد نہیں ملے اس لئے پہلاروزہ 28مئی بروز اتوار ہوگا۔

یاد رہے کہ پاکستان  میں  پہلا روزہ  اتوار کو ہی ہو گا  چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ملک کے کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کی شہادت نہ ملنے کا اعلان کیا تھا۔