لاہور :قومی ہاکی ٹیم پروازپی کے757سےآج 11بجے لندن روانہ ہوگی

لاہور :قومی ہاکی ٹیم پروازپی کے757سےآج 11بجے لندن روانہ ہوگی

لاہور: قومی ہاکی ٹیم ورلڈلیگ میں شرکت کیلیےآج لندن روانہ ہوگی

قومی ہاکی ٹیم پروازپی کے757سےصبح11بجے لاہور ائیرپورٹ سے روانہ ہوگی ۔کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ قوم ہماری جیت کیلئے اس بابرکت مہینے میں اپنی دعاوں میں یاد رکھے، پہت جلد اپنی قوم کو خوشخبری سنائیں گے۔

لندن روانہ ہونیوالی ہاکی ٹیم 16کھلاڑیوں اور 4 آفیشلز پر مشتمل ہے۔ ٹیم ہاکی ورلڈ لیگ کے میچوں میں شرکت کرے گی جو 15جون سے 25جون تک کھیلی جائےگی۔

ٹیم کی قیادت حسیم خان کررہےہیں نائب کپتان عمر بھٹہ ، مینجر حنیف خان اور ہیڈ کوچ خواجہ جنید ہیں

 تمام کھلاڑی بھارت سمیت تمام حریف ٹیموں سےجیتنےکیلیےپُرعزم ہیں۔ قومی ہاکی ٹیم ورلڈلیگ سےقبل آئرلینڈکےخلاف3میچزکھیلےگی۔