ابرام خان کی سالگرہ،فلمی ستاروں کے محبت بھرے پیغام

ابرام خان کی سالگرہ،فلمی ستاروں کے محبت بھرے پیغام

ممبئی:بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نہ صرف اپنے کامیاب کرئیر کی وجہ سے مشہور ہین بلکہ اپنی کامیاب ازدواجی زندگی کی وجہ سے بھی کافی شہرت رکھتے ہیں شاہ رخ خان کے تینوں بچے ہی یوں تو کافی شہرت رکھتے ہیں لیکن ابرام خان اپنی معصومیت کی وجہ سے ہر دلعزیز ہیں ۔

27مئی 2013کو پیدا ہونے والے ابرام کا آج جنم دن ہے جسے ان کے خاندان سمیت دیگر فلمی ستارے بھی خوب مزے سے منا رہے ہیں ۔

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور ان کے بیٹے ابرام خان کے بارے میں پچھلے دنوں یہ خبریں عام تھیں کہ ابرام خان شاہ رخ خان کے بیٹے نہیں ہیں اور اس کی بجائے ابرام کا والد شاہ رخ خان کا بھائی ہے لیکن شاہ رخ خان نے ان تمام باتوں کی تردید کردی تھی اور ایسی باتیں دوبارہ نہ کرنے کو کہا تھا۔

شاہ رخ کا کہنا تھا کہ ’ابرام ان کا ہی بیٹا ہے اور اس بارے مزید بات نہ کی جائے اس سے میرے بیٹے کی شخصیت پر اثر ہو گا ‘۔

ابرام خان آج چار سال کے ہوگئے