پشاور: پی ٹی آئی ورکرز نے گرڈ اسٹیشن پر دوبارہ دھاوا بول دیا

پشاور: پی ٹی آئی ورکرز نے گرڈ اسٹیشن پر دوبارہ دھاوا بول دیا

پشاور: پی ٹی آئی کے کارکن اور مقامی لوگ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر ہزار خوانی گریڈ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا۔ مظاہرین گرڈ اسٹیشن کے اندر داخل ہو گئے ہیں اور گیٹ بند کر کے دھرنا بھی دیا جا رہا ہے۔ تحریک انصاف کے ایم پی اے فضل الہی مظاہرین کی قیادت کر رہے ہیں۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے جہاں مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کئے جاری ہیں۔

ترجمان پیسکو کے مطابق سٹی گرڈ اسٹیشن میں فنی خرابی کی وجہ سے کئی علاقوں کو بجلی کی ترسیل بند ہوئی ہے اور گرڈ اسٹیشن میں مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ روز بھی اسی گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بولا تھا اور پی ٹی آئی ایم پی اے فضل الہی نے کارکنوں کے ہمراہ بند فیڈر خود ہی چالو کر دیئے اور کہا کہ پیسکو حکام سے بار ہا مذاکرات کے بعد بھی لوڈ شیڈنگ ختم نہیں ہوئی۔

اس واقعے کے بعد ہزار خوانی گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بولنے کے الزام پر یکہ توت پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کر دی گئی۔ پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں ایم پی اے فضل الہٰی اور علاقہ ناظم کو نامزد کیا گیا ہے۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں