گھریلو حالات سے تنگ ایک پاکستانی نژاد برطانوی شہری نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی

گھریلو حالات سے تنگ ایک پاکستانی نژاد برطانوی شہری نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی

گوجر خان :گوجر خان میں گھریلو حالات سے تنگ ایک پاکستانی نژاد برطانوی شہری نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق برطانیہ کی شہریت رکھنے والے 54 سالہ ذوالفقار قریشی کی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی۔
متوفی کی اہلیہ صنم صفدر نے پولیس کو مطلع کیا کہ وہ جھگڑے کے بعد چار دن قبل گھر چھوڑ کر گئی تھیں اور تب سے ان کے شوہر ان کی کوئی فون کال ریسیو نہیں کررہے ہیںجس کے بعد پولیس صنم صفدر اور ان کے والد اور بھائیوں کے ہمراہ متوفی ذوالفقار قریشی کے گھر پہنچی ¾دروازہ توڑ کر بیڈروم میں داخل ہونے پر پولیس نے متوفی کی لاش پنکھے سے لٹکتی پائی، اسٹیشن ہاوس آفیسر (ایس ایچ او) ندیم ظفر کے مطابق لاش چار دن پرانی معلوم ہوتی ہے۔
ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ خودکشی کرنے والے شخص نے دروازے پر ہاتھ سے لکھا ایک نوٹ چسپاں کیا تھا جس میں تحریر تھا کہ وہ اپنی بیوی اور اس کے اہلخانہ کی لعن طعن سے تنگ آکر خودکشی کررہے ہیں.واضح رہے کہ ذوالفقار قریشی برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں مقیم تھے اور چند سال قبل ہی صنم صفدر سے شادی کی تھی تاہم جوڑے کے تعلقات کشیدگی کا شکار تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں