پی سی بی نے انتظامی اخراجات پر ایک سال میں 70 کروڑ روپے پھونک دیئے

پی سی بی نے انتظامی اخراجات پر ایک سال میں 70 کروڑ روپے پھونک دیئے

لاہور: پی سی بی نے انتظامی اخراجات پر 70 کروڑ روپے سے زائد پھونک دیے، اس کے مقابلے میں کرکٹ کے ترقیاتی امور پر42 کروڑ خرچ ہوئے، مجموعی آمدنی4ارب 14 کروڑ رہی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی مالی سال 2016 میں آمدنی4ارب 14 کروڑ 38 لاکھ 41 ہزار 297 رہی، سالانہ رپورٹ میں بتایا گیاکہ ملک اور نیوٹرل وینیوز پر میچز سے ایک ارب43کروڑ 80لاکھ58ہزار 313جبکہ ٹورنامنٹس سے ایک ارب99کروڑ71لاکھ32ہزار 685 روپے حاصل ہوئے۔

اسپانسر شپ اور لوگو منی کی مد میں 12 کروڑ 47 لاکھ 72 ہزار 982 روپے، املاک کے کرائے سے 3 کروڑ 62 لاکھ 76 ہزار 898، سرمایہ کاری اور بینک میں جمع رقومات سے 51 کروڑ 37 لاکھ 35 ہزار 746، دیگر ذرائع سے 3 کرو ڑ 38 لاکھ 64 ہزار 673 روپے بورڈ کے کھاتے میں آئے۔
دوسری طرف مجموعی اخراجات 3ارب 29 کروڑ 93 لاکھ 20 ہزار 243روپے، بیرون ملک دوروں پر 25 کروڑ ایک لاکھ، 3 ہزار 525 ، اندرون ملک اور نیوٹرل وینیوز کے ٹورز پر 48 کروڑ 30 لاکھ 18ہزار 792، ٹورنامنٹس پر ایک ارب 35 کروڑ، 10 لاکھ 94 ہزار 113 روپے، کرکٹ کے ترقیاتی کاموں پر 42 کروڑ ، 27 لاکھ، 32 ہزار 844 ، انتظامی اخراجات پر 70 کروڑ 55لاکھ، 89 ہزار 283 ، روپے کی قدر میں کمی وغیرہ کی مد میں 8 کروڑ 17 لاکھ 71 ہزار 268 اور مالیاتی چارجز پر 49 لاکھ 83 ہزار 468 کے اخراجات بتائے گئے ہیں۔
ٹیکس کی ادائیگی سے قبل 84 کروڑ 45لاکھ21 ہزار 54 روپے کی بچت ظاہر کی گئی۔یاد رہے کہ بورڈ حکام ہر سال انتظامی اخراجات میںکمی کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن اس بار 79لاکھ کے قریب اضافہ ہوا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں