رنویر سنگھ فلم”پدماوتی“ کی شوٹنگ کے دوران زخمی

رنویر سنگھ فلم”پدماوتی“ کی شوٹنگ کے دوران زخمی

ممبئی: بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم”پدماوتی“ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے۔م عروف ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ”پدماوتی“ کی شوٹنگ ممبئی کے سٹی اسٹوڈیو میں جاری ہے جہاں فلم کے سب سے اہم (کلائیمیکس) مناظر کی عکس بندی کے دوران رنویر سنگھ کے سر پر چوٹ لگی تاہم اداکار فلم کی شوٹنگ میں اس قدر مگن تھے کہ انہیں کچھ پتہ ہی نہ چلا.

جب اداکار کے سر سے خون بہا تو انہیں اپنے زخمی ہونے کا اندازہ ہوا جس پر فلم کی شوٹنگ فوری طور پر روک دی گئی۔ سیٹ پر موجود عملے نے رنویر سنگھ کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا.

ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا تاہم نوجوان اداکار منع کرنے کے باوجود فلم کے سیٹ پر واپس پہنچے اور زخمی حالت میں اپنی شوٹنگ پوری کرائی۔  فلم ”پدماوتی“ میں رنویر سنگھ، شاہد کپور اور دپیکا پڈوکون مرکزی کردار میں نظر آئینگے۔

اس فلم میں رنویر ’علاؤالدین خلجی‘ اور دپیکا ‘رانی پدماوتی‘ کا کردار کرتی نظر آئیں گی۔ رپورٹس کے مطابق فلم ’پدماوتی‘ کی کہانی ایک ظالم بادشاہ علاؤ الدین خلجی اور ان کے چتور کی رانی پدماوتی سے لگاؤ کے گرد گھومتی ہے۔

واضح رہے کہ رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون اس سے قبل ایک ساتھ سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ دو فلموں میں کام کرچکے ہیں جس میں ’گولیوں کی راس لیلہ، رام لیلہ‘ اور ’باجی راؤ مستانی‘ شامل ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں