ایران نے زمین دوز میزائل فیکٹری کھولنے کا اعلان کر دیا

ایران نے زمین دوز میزائل فیکٹری کھولنے کا اعلان کر دیا

تہران: ایران نے زمین دوز فیکٹریوں میں میزائل بنانے کا کام شروع کر دیا یہ اعلان کے انقلابی گارڈز نے جمعرات کے روز کیا تھا۔ امریکا اور اقوام متحدہ کی وارننگ کے باوجود ایران نے ان فیکٹریوں میں میزائل ٹیکنالوجی پر کام کر رہا ہے۔
ایران کی تیسری زمین دوز میزائل فیکٹری کو انقلابی گارڈز نے حالیہ سالوں میں ہی تعمیر کیا ہے۔ ایرانی فضائیہ کے سربراہ کا کہناہے کہ ایران ان میزائل فیکڑیوں میں جدید میزائل ٹیکنالوجی پر کام کر رہا ہے،اُن کا مزید کہنا تھاامریکا اور اسرائیل ایران کو کمزور دیکھنا چاہتے ہیں۔رائٹرز کے مطابق ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس فیکٹری میں خطرناک ہتھیاروں کی پیداوار شروع کر دی گئی ہے یا نہیں۔
ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق ایران میزائل ٹیکنالوجی میں خود انحصاری پروگرام پر عمل کر رہا ہے اس کے علاوہ ایرانی افواج جدید ڈراون ٹیکنالوجی اور الیکڑک وار کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں