مرنے کی کوشش کر کے زندہ رہنے والی کامیاب شخصیات

مرنے کی کوشش کر کے زندہ رہنے والی کامیاب شخصیات

لاہور:کسی بھی شعبے میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے نہ صرف خوب محنت کرنی پڑتی ہے بلکہ اپنی جان بھی مارنی پڑتی ہے  اور بعض اوقات کئی لوگ اس میں ایسے کامیاب ہوتے ہیں کہ دنیا ان کی قسمت پر رشک کرتی ہے ۔دوسری جانب اگر ان کامیاب شخصیات کی زندگیوں میں جھانکا جائے تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ بظاہر بہت کامیاب اور خوش نظرآنے والی یہ شخصیات اتنی بھی خوش نہیں ہیں جتنا ہمیں لگتا ہے اور  ہر کسی کو نجی زندگی میں یا دیگر معاملات میں بہت سی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے ۔یہاں ہم ذکر کریں گے ایسی ہی چند شخصیات کا جنہوں نے پریشانی میں اپنی زندگی تک ختم کرنے کی کوشش کی لیکن شہرت ان کا مقدر تھی۔

1۔والٹ ڈزنی

ڈزنی اسٹوڈیو کے بانی اور مکی ماﺅس جیسے کردار کو تخلیق کرنے والے والٹ ڈزنی نے 31 سال کی عمر میں منشیات اور الکوحل کے ذریعے خودکشی کی کوشش کی، تاہم خوش قسمتی سے بچنے میں کامیاب رہے اور اس کے بعد انہوں نے اپنی کامیابی کا حصول ممکن بنایا۔

2۔جونی کیش

معروف امریکی گلوکار جونی کیش اپنے عہد کے لیجنڈ قرار دیئے جاتے ہیں، تاہم 1969 میں وہ منشیات کے استعمال کے عادی ہوگئے تھے اور اسی دوران انہوں نے خودکشی کی ناکام کوشش بھی کی۔

3۔برٹنی اسپئیر

معروف گلوکارہ بریٹنی اسپئرز کی زندگی پر سامنے آنے والی ایک کتاب میں یہ دعویٰ سامنے آیا تھا کہ انہوں نے 2006 میں دو بار خودکشی کی کوشش کی تھی تاہم خوشی قسمتی سے بچنے میں کامیاب رہیں۔

4۔الزبتھ ٹیلر

الزبتھ ٹیلر ہولی وڈ کی لیجنڈ اداکارہ اور انہیں قلوپطرہ بھی کہا جاتا تھا مگر مقبولیت کے آسمان پر بھی انہوں نے زیادہ مقدار میں خواب آور گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش کی، جس کی وجہ ان کی ازدواجی زندگی کی پیچیدگیاں تھیں۔

5۔جے کے رولنگ

مقبول ترین ہیری پوٹر سیریز کی مصنفہ جے کے رولنگ کو بھی اس وقت شدید ڈپریشن کا سامنا ہوا جب وہ عملی زندگی میں کامیابی کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے تھک گئی تھیں، اس کے نتیجے میں انہوں نے خودکشی کی کوشش کی مگر انہیں بروقت بچالیا گیا۔

6۔انجلینا جولی

انجلینا جولی اپنے لڑکپن اور بیس سال کی عمر کے علاوہ اپنے جڑواں بچوں کی پیدائش اور ماں کی اچانک ہلاکت پر ڈپریشن کا شکار ہوگئی تھیں، اسی مایوسی کی انتہا میں وہ اپنے جسم پر تیزدھار آلے سے کٹ لگانے کی عادت میں مبتلا ہوگئی تھی، ہولی وڈ اسٹار کے بقول کچھ وجوہات کی بناء پر اپنے جسم کو کاٹنا اور تکلیف سے مجھے زندگی کا احساس ہوتا تھا۔

7۔گرودت

گرودت کی فلم پیاسا دنیا کی سب سے سو عظیم ترین فلموں میں شامل ہے اور اداکاری، ہدایتکاری اور پروڈیوسر کے طور پر ان کی کامیابی مثالی تھی مگر ان کی ماں نے 1978 میں انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے نوجوانی میں خودکشی کی تھی اور اس وقت دیو آنند انہیں روکنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

8۔لیڈی ڈیانا

شہزادی ڈیانا نے شہزادے چارلس کے رویے سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کی کوشش کی تاہم خوش قسمتی سے زیادہ نقصان نہیں ہوسکا مگر ان کی زندگی کچھ عرصے بعد ایک ٹریفک حادثے میں ختم ہوگئی۔