ترک حکام نے مزید 2صحافیوں کو حراست میں لے لیا

ترک حکام نے مزید 2صحافیوں کو حراست میں لے لیا

انقرہ :  ترک صدر رجب طیب اردوآن کے ایک ناقد اخبار سوزکو سے منسلک 2 صحافیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ دونوں صحافی پچھلے ایک ہفتے سے پولیس کی تحویل میں تھے اور ہفتہ کو ایک جج نے ان کی باضابطہ گرفتاری کے احکامات جاری کیے ہیں۔ ان دونوں صحافیوں کو  ان کے گھروں پر مارے گئے چھاپوں کے دوران حراست میں لیا گیا تھا۔

یہ امر اہم ہے کہ سوزکو اخبار سیکولر ہے اور فتح اللہ گولن کا بھی سخت مخالف ہے۔ ترکی کی مرکزی اپوزیشن جماعت پیپلز ریپبلکن پارٹی نے بھی اخبار کے خلاف جاری حکومتی اقدامات پر سخت تنقید اور مذمت کی ہے۔

صحافیوں کی تنظیم رپورٹرز ود آوٹ بارڈرز کے مطابق اس وقت ترکی میں 155 صحافی جیلوں میں قید ہیں۔

مصنف کے بارے میں