فلم ’بے واچ‘ میں بے حیائی سے بھرپور مناظر بھی ہیں اور گالیوں کی بھی بہتات ہے،پریانکا چوپڑا

فلم ’بے واچ‘ میں بے حیائی سے بھرپور مناظر بھی ہیں اور گالیوں کی بھی بہتات ہے،پریانکا چوپڑا

 فلم ’بے واچ‘ میں بے حیائی سے بھرپور مناظر بھی ہیں اور گالیوں کی بھی بہتات ہے،پریانکا چوپڑا

نئی دہلی :  فلم ’’بے واچ‘‘ پریانکا چوپڑا کی پہلی ہالی ووڈ فلم ہے اور وہ اس کی لانچ پر انتہائی پرجوش ہیں۔ اس فلم کے بہت سے ریویوز بھی آ چکے ہیں جس میں پریانکا چوپڑا کی اداکاری کو خوب سراہا گیا ہے۔ تاہم انہوں نے اپنے مداحوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ یہ فلم اپنے بچوں کو نہ دکھائیں۔ پریانکا چوپڑا نے فلم کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والا ایک دلچسپ واقعہ بھی سنایا اور کہا کہ ”گالیاں نکالنا بہت خوفناک تھا۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ فلم  کمینے  کی شوٹنگ کے دوران ڈائریکٹر وشال بھردواج مجھے کہتے رہے کہ ’ایک گالی دے دو ‘ لیکن میں نے منع کر دیا۔ کیونکہ میرے لیے  سکرین پر یہ کام بہت مشکل تھا اور میں اس سے محتاط رہتی ہوں۔ لیکن اس مرتبہ مجھے یہ معلوم تھا کہ بے واچ ایک ’آر ریٹڈ‘ فلم ہے اور اس کے کردار میں خود کو فٹ کرنا میری جاب ہے۔

یہ بہت ہی اچھی فلم ہے لیکن اپنے بچوں کو مت دکھائیے گا۔“پریانکا چوپڑا کو ہالی ووڈ میں مزید فلموں کی آفر بھی ہو رہی ہے اور انہوں نے دوسری فلم "A Kid Like Jake" سائن بھی کر لی ہے اور وہ اس پر بہت زیادہ خوش ہیں جو خواجہ سراؤں کے موضوع پر ہے۔ اس فلم میں پریانکا چوپڑا ایک ’سنگل‘ ماں کے کردار میں نظر آئیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں