مارک زکر برگ کا 12 سال بعد گریجویشن مکمل

لندن: دنیا بھر میں مشہور سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے آخر کار اپنی اعلیٰ تعلیم مکمل کر لی۔ معروف امریکی یونیورسٹی ہارورڈ نے فیس بک بانی کو گریجویشن کی ڈگری جاری کردی۔

ذرائع کے مطابق مارک زکر برگ نے 2004 میں فیس بک ویب سائٹ بنائی جو کہ وقت کے ساتھ اتنی مقبول ہو گئی کہ فیس بک بانی کو اپنی تعلیم ادھوری چھوڑنی پڑی۔امریکی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے ا س وقت کے طالب علم کو 12 سال بعد ڈگری جاری کی جسے لینے کے لیے فیس بک بانی خود یونیورسٹی پہنچے۔

قبل ازیں امریکی یونیورسٹی کی جانب سے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس اور ایپل کمپنی کے بانی اسٹیو جابز کو ڈگری جاری کی گئی ہے تاہم اب مارک زکر برگ کا شمار بھی کامیاب ترین لوگوں میں ہونے لگا ہے۔گریجویشن کی ڈگری ملنے پر فیس بک بانی اپنے والدین کے ہمراہ یونیورسٹی پہنچے وہ اس موقع پر اتنے خوش تھے کہ کئی تصاویربنوا کر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔