اورماڑہ میں میونسپل کمیٹی نے حجاموں کے ڈیزائن والی داڑھی بنانے پر پابندی عائد کردی

اورماڑہ میں میونسپل کمیٹی نے حجاموں کے ڈیزائن والی داڑھی بنانے پر پابندی عائد کردی ہ

 اورماڑہ میں میونسپل کمیٹی نے حجاموں کے ڈیزائن والی داڑھی بنانے پر پابندی عائد کردی

گوادر: رمضان المبارک کے آغاز سے قبل گوادر کے علاقے اورماڑہ میں میونسپل کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں جمعیت علمائے اسلام کے مقامی رہنما اور کمیٹی رکن مولوی محمد امین کا کہنا تھا کہ علاقے کے حجام چہرے پر فیشن کے نام پر داڑھیوں کے ڈیزائن بناتے ہیں جو کہ نہ صرف شریعت کے خلاف ہے بلکہ داڑھی کی توہین بھی ہے۔


میونسپل کمیٹی کے اجلاس میں علاقے کے حجاموں کو ہدایات جاری کی گئی کہ داڑھیوں پر ڈیزائن بنانے سے اجتناب کریں، اگر کوئی شخص داڑھی نہیں رکھنا چاہتا تو نہ رکھے اور اگر رکھنا چاہے تو ضرور رکھے لیکن حجام داڑھی پر ڈیزائن نہیں بنائیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں