پاکستان بہت مضبوط ٹیم ہے، آئی سی سی چیمپینز ٹرافی جیت سکتی ہے،مشرفی مرتضی

پاکستان بہت مضبوط ٹیم ہے، آئی سی سی چیمپینز ٹرافی جیت سکتی ہے،مشرفی مرتضی

برمنگھم :بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضی یقین رکھتے ہیں کہ پاکستان بہت مضبوط ٹیم ہے اور آئی سی سی چیمپینز ٹرافی جیت سکتی ہے۔ پاکستانی ٹیم بہت اچھی ہے اور کچھ بھی کر سکتی ہے وہ کسی بھی ٹیم کو تہس نہس کر سکتی ہے۔ چند حالیہ کامیابیوں کے باوجود بنگلہ دیشی ٹیم ٹورنامنٹ میں دبا ﺅمیں ہو گی ۔ جب آپ اپنے ملک کیلئے کھیل رہے ہوتے ہیں تو ہمیشہ آپ پر کچھ دبا ﺅہوتا ہے۔
ایجبسٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹورنامنٹ میں کسی بھی ٹیم کو تہس نہس کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔دلچسپ امر یہ ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم دوسرے گروپ میں ہے اور اس کا پاکستان کیساتھ گروپ سٹیج پر کوئی میچ بھی نہیں ۔ مشرفی مرتضی کا کہنا تھا کہ میری چھٹی حس کہتی ہے کہ پاکستانی ٹیم بہت اچھی ہے اور کچھ بھی کر سکتی ہے وہ کسی بھی ٹیم کو تہس نہس کر سکتی ہے۔
اس لئے ٹورنامنٹ جیتنے کیلئے ان کے چانس بہت اچھے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ جب بھی ماضی کو دیکھتے ہیں تو پاکستان ایک بڑی ٹیم ہے اور اس طرح کے ٹورنامنٹ میں تمام بڑی ٹیمیں دبا ﺅمیں ہوتی ہیں۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چند حالیہ کامیابیوں کے باوجود بنگلہ دیشی ٹیم ٹورنامنٹ میں دبا ﺅمیں ہو گی کیونکہ بنگلہ دیش بہت مشکل گروپ میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب آپ اپنے ملک کیلئے کھیل رہے ہوتے ہیں تو ہمیشہ آپ پر کچھ دبا ﺅہوتا ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اس ٹورنامنٹ میں ہمارا گروپ بہت سخت ہے۔ آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلنا ہے اور یہ آسان نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم چھٹی پوزیشن پر ہیں اور یہ ہمارے لئے خوشی کی بات ہے، ہم یہاں سے آگے بڑھنا چاہتے ہیں اور جتنا ہو سکے آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں