رمضان المبارک کے بابرکت میں مہینے میں مہنگائی کا طوفان

رمضان المبارک کے بابرکت میں مہینے میں مہنگائی کا طوفان

پشاور: ضلعی انتظامیہ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔  پشاورمیں رمضان المبارک کے بابرکت میں مہینے میں مہنگائی کا طوفان  برپا ہے، شہر کی مقامی مارکیٹوں میں دالوں سے لیکر کھجور کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ۔

رمضان المبارک کی آمد کےساتھ ہی منافع خوربھی سرگرم ہوگئے ۔شہر کے مختلف مارکیٹوں میں دالوں سے لیکر کھجور تک کی قیمتوں میں دوگنا اضافہ کردیا گیا ، شہر کی مارکیٹ میں کھجور 130روپے کلو سے لیکر 400روپے فی کلو فروخت ہونے لگے اور اسی تناسب سے دالوں کی قیمتوں کئی گنا اضافہ کیا گیا ہے، چاول فی کلو 130روپے فروخت کئے جارہے ہیں ،دالوں کے ساتھ ساتھ فروخت کی قیمت بھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں ، کیلا 120روپے درجن ، سیب 200روپے کلو اور آم 120سے 150روپے تک فروخت ہورہے ہیں.

شہریوں کا کہناہے کہ ضلعی انتظامیہ کے عملہ کے سامنے دوکاندار قیمتں کم بناتے ہے اور عملہ کے جانے کے بعد عوام کو لوٹنے لگتے ہیں ان کا کہناہے کہ ضلعی انتظامیہ سرکاری نرخنامہ جاری کرے جس میں اشیا خوردنوش کی قیمتوں کا تعین کیاگیا ہو اوراس پر عمل درآمد بھی یقینی بنائیں۔