بچپن میں ہماری ضروریا ت بہت سادہ تھیں، سونم کپور

بچپن میں ہماری ضروریا ت بہت سادہ تھیں، سونم کپور

بچپن میں ہماری ضروریا ت بہت سادہ تھیں، سونم کپور

ممبئی: : بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ بجپن میں ہماری ضروریات اور خواہشات بہت سادہ تھیں، پندرہ سال کی عمر میں انٹرنیٹ استعمال کرنا شروع کیا۔سونم کپور نے کہا کہ نوے کی دہائی میں ہمارے پاس موبائل فون نہیں تھے اور نہ ہی وہ سوشل میڈیا کا دور تھا۔


انہوں نے کہا کہ ہمارے بچپن میں کمپیوٹرز نہیں تھے مگر ایک کمپیوٹر کی طرح کا ایک باکس ہوتا تھا جسے استعمال کرنے کے لیے پورا ہفتہ انتظار کرنا پڑتا اور والدین کی جانب سے صرف ایک گھنٹہ استعمال کی اجازت دی جاتی تھی۔

 بھارت کے معروف اداکار انیل کپور کے گھر 9 جون 1985 کو بیٹی پیدا ہوئی جس کا نام سونم کپور رکھا گیا، اداکارہ نے تعلیم مکمل کرنے کے بعد فلم نگری میں قدم رکھا اور والد کے نام کو روشن کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں