وفاقی پولیس کی کارروائی ، تین شراب فروشوں سمیت 8 ملزمان گرفتار

وفاقی پولیس کی کارروائی ، تین شراب فروشوں سمیت 8 ملزمان گرفتار

اسلام آباد:  وفاقی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین شراب فروشوں سمیت 08ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے1460لیٹر شراب ، 30ڈبے بئیر ، چار بو تلیں شراب ، ایک عددمسروقہ مہر ان کا ر ،مسروقہ مو ٹر سائیکل 125 بر آمدکرکے مقدما ت درج کر لیے ۔

پولیس ترجمان کے مطا بق تھا نہ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ با د ساجد کیا نی کے احکا ما ت کی روشنی میں پولیس نے مختلف کا رروائیوں کے دوران تین شراب فروشوں اور دیگر جر ائم میں ملو ث08ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، تھا نہ تر نو ل پولیس کے آصف رضا اے ایس آ ئی معہ دیگر ملازمان پر مشتمل پولیس ٹیم نے مخبر کی اطلا ع پر سرچ وارنٹ خا نہ تلا شی حا صل کرکے ڈھو ک رمضا نیہ بھینسوں کے با ڑ ے میں ریڈ کرکے ملزم ظفر اقبال کو گرفتار کرکے 1440لیٹر کھلی شرا ب بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

اسی طر ح تھا نہ کر اچی کمپنی پولیس کے ثنا ءاللہ اے ایس آئی معہ دیگر ملازمان نے ملزم ھیبت اللہ کو گرفتار کرکے 30ڈبے بئیر معہ چار بو تلیں شراب بر آمد کرلی۔ تھا نہ کھنہ پولیس کے سب انسپکٹر غلا م محمد شاہ نے دوران گشت ملزم حیدر مسیح سے 20لیٹر شراب بر آمد کر لی۔

تھا نہ سہا لہ پولیس کے ذوالفقار احمد اے ایس آئی نے مو ٹر سائیکل کی واردات میں ملو ث دو ملزمان محمد طفیل اور ذوالفقار سے مسروقہ مو ٹر سائیکل ہنڈ ا125رجسٹر یشن نمبر MBK-1806برآمد کرلیا۔ اینٹی کا ر لفٹنگ سیل پولیس کے منیر خا ن سب انسپکٹر دو ملزمان سجا د حسین اور حیا ت خا ن سے مہر ان کا ر رجسٹر یشن نمبر MH-871سے قبضہ پولیس میں لے کر لیبا ر ٹر ی کر وانے پر تھا نہ حسن ابدال کی مسروقہ پائی گئی بر آمد کرلی۔

تھا نہ لو ہی بھیر پولیس نے چیک ڈس آ نر کے مقدمہ میں ملوث ملزم نو ید اکر م کو گرفتار کر لیا، تھا نہ مار گلہ پولیس نے مقدمہ نمبر 119/16بجر م 392/411ت پ تھا نہ بھارہ کہو میں ملو ث گرفتار ملزم لیا قت کی ضما نت کے لیے ملزمان راجہ محمد اسحا ق اور محمد فاروق نے کا غذات جمع کر وائے جو تصدیق کروانے پرجعلی پا ئے گئے کو گرفتارکر لیا۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں