کینیڈین وزیراعظم کی مسلمانوں کو اردو میں رمضان کی مبارکباد

اوٹاو: کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کینیڈا میں مقیم مسلمانوں سمیت دنیا بھرکے مسلمانوں کو اردو میں ماہ رمضان کی مبارکباد دی۔دنیا بھر میں مسلمانوں کو رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈونے کہا کہ کینیڈا میں مقیم مسلمانوں کا اس ملک کی ترقی میں بہت بڑا ہاتھ ہے ، کینیڈا سمیت پوری دنیا میں مسلمان رمضان کی تیاریوں میں مصروف ہیں، اس مقدس مہینے میں لوگ مسجدوں اور گھروں میں اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ اکھٹے ہوں گے۔

کینیڈین وزیراعظم کی مسلمانوں کو اردو میں رمضان کی مبارکباد

اوٹاو: کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کینیڈا میں مقیم مسلمانوں سمیت دنیا بھرکے مسلمانوں کو اردو میں ماہ رمضان کی مبارکباد دی۔انہوں نےیہ مبارک باد  سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے اکاؤنٹ سے دی۔  
دنیا بھر میں مسلمانوں کو رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈونے کہا کہ کینیڈا میں مقیم مسلمانوں کا اس ملک کی ترقی میں بہت بڑا ہاتھ ہے ، کینیڈا سمیت پوری دنیا میں مسلمان رمضان کی تیاریوں میں مصروف ہیں، اس مقدس مہینے میں لوگ مسجدوں اور گھروں میں اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ اکھٹے ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ رمضان کا مہینہ مسلمانوں کے لیے بہت اہم ہوتا ہے جہاں اس ماہ مسلمان روزے اور نماز ادا کرتے ہیں او رمستحقین کے ساتھ ہمدردی اور ان کی مختلف طریقوں سے حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ رمضان المبارک میں مسلمان نعمتوں کا شکر ادا کرتے ہیں اورمسلمان خاندان ایک دوسرے سے افطار کے اوقات میں ملتے ہیں جب کہ دنیا بھرمیں ہم سب کے لیے رمضان کا مہینہ تحفے تحائف دینے لینے اوران تحائف کی تعریف کرنے کا وقت ہوتا ہے۔