ترکی روس کیساتھ اسٹریٹیجک قربت مزید بڑھانے کا خواہش‎ مند

ترکی روس کیساتھ اسٹریٹیجک قربت مزید بڑھانے کا خواہش‎ مند

انقرہ:  ترکی اور روس اس بات کے خواہش مند ہیں کہ انقرہ اور ماسکو کے مابین اسٹریٹیجک پارٹنر شپ کو مزید وسعت دی جائے، اس بارے میں اتفاق رائے ترک صدر ایردوآن کی روسی ہم منصب پوٹن کے ساتھ ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو میں ہوئی۔

کریملن کی طرف سے بتایا گیا کہ روسی صدر نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب ایردوآن کے ساتھ ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو میں اتفاق کیا کہ ماسکو اور انقرہ دونوں ہی کی خواہش ہے کہ ان کے مابین اسٹریٹیجک پارٹنر شپ کو مزید وسعت دی جائے۔